امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تیل کی عالمی منڈیوں میں ریاض کے کردار اور ایران کے معاملے پر غور کیا ہے۔ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان ہوگان گڈلے نے اس حوالے سے ایک تحریری اعلان بھی جاری کیا ہے۔اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نے مشرق وسطی اور تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے قیام میں سعودی عرب کے کلیدی کردار پر غور کیا ہے۔ دونوں نے علاوہ ازیں ایرانی انتظامیہ کے کشیدگی میں اضافہ کرنے والی حرکتوں کے خطرات پر بھی بات چیت کی ہے۔یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں قتل کے حوالے سے محمد بن سلمان کی حمایت کرنے پر نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔