ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد 7مرتبہپوٹن سے ملاقات کرچکے ، نئی کتاب میں انکشاف

   

لندن : واٹر گیٹ اسکینڈل کو منظرِ عام پر لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر امریکی صحافی باب وڈورڈ نے نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔باب وڈورڈ کی نئی کتاب ’وار‘ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوری 2021ء میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کم از کم 7 فون کالز کی ہیں۔امریکی صحافی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان 7 فون کالز میں سے ایک فون کال رواں سال کے ا?غاز میں کی گئی تھی۔باب وڈورڈ نے ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان رابطے کے بارے میں اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کرنے کے لیے اپنے ایک معاون سے مدد لی۔اس حوالے سے ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ باب وڈورڈ کی کتاب میں کیے گئے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، یہ سب محض افسانوی کہانیاں ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز روس نے بھی امریکی صحافی کی جانب سے کیے گئے ان دعوو?ں کی تردید کر دی ہے۔روس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے ان دعوؤں کی تردید کرنے کے باوجود بھی ان دعوو?ں نے ایک بڑا دھچکا دیا ہے کیونکہ باب وڈورڈ وہ امریکی صحافی ہیں جنہوں نے واٹر گیٹ اسکینڈل کا پردہ فاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد امریکہ میں صدر رچرڈ نِکسن کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا تھا۔باب وڈورڈ کی شہرت کا آغاز واٹر گیٹ اسکینڈل سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد ہی ہوا تھا۔