ٹرمپ کو گرفتاری کا شبہ، کارکنوں کو احتجاج کی کال

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتہ اپنی گرفتاری کا شبہ ظاہر کر دیا، گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک بدعنوان اور سیاسی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے غیر قانونی لیکس میں اشارہ ملا ہے کہ معروف ری پبلکن امیدوار اور سابق امریکی صدر کو اگلے ہفتہ منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ احتجاج کے لیے واپس آئیں گے، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ممکنہ گرفتاری کن الزامات کے تحت ہوگی۔ واضح رہے کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کا دفتر 2016 کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے فلم اسٹار اسٹورمی ڈینئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم دینے کے معاملہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔