نیویارک ۔ 16 ڈسمبر (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونالڈ جونیئر نے پام بیچ کی معروف سماجی شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی ہے۔ٹرمپ نے پیر کی رات وائٹ ہاؤس میں تعطیلات کی ایک تقریب میں اس بات کا اعلان کیا جس کے بعد ڈونالڈ جونیئر کے ترجمان اینڈریو خنزیرابین نے اس خبر کی تصدیق کی۔ڈونالڈ جونیئر اپنے بھائی ایرک کے ہمراہ ٹرمپ آرگنائزیشن چلاتے ہیں۔ اپنے والد کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران وہ اینڈرسن کے ساتھ کئی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔یہ ٹرمپ جونیئر کی تیسری منگنی ہے۔
