واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات قریب آ رہے ہیں اور امیدوار اپنے حریفوں اور اپنے حامیوں کا عجیب موازنہ کر کے تنازعہ کھڑا کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کا موازنہ کچرے سے کیا، جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے ریپبلکن حریف ٹرمپ کو غیر مستحکم اور کو انتقام کا جنون قرار دیا۔بائیڈن کچھ دن پہلے ایک مزاح نگار کے ایک مضحکہ خیز تبصرے کے بارے میں بات کر رہے تھے جس میں کامیڈین نے ٹرمپ کی ریلی میں پورٹو ریکو کا موازنہ ‘‘ کچرے کے جزیرے سے کیا تھا۔بائیڈن نے منگل کو لاطینی ووٹروں کے لیے انتخابی مہم کے دوران کہا، ‘‘ میں جو کچرا وہاں تیرتا ہوا دیکھ رہا ہوں وہ اس کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے اس کی ریلی میں ایک مقرر نے پورٹو ریکو کو ’’کچرے کا تیرتا ہوا جزیرہ‘‘ کہا۔