ٹرمپ کے کورونا کو چینی وائرس قرار دینے پر اعتراض

,

   

بیجنگ : چین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کو چینی وائرس قرار دینے پر اعتراض کیا ہے ۔ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنے انتظامیہ کی لاپرواہی کو چھپانے کی کوشش کی ہے ۔ چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی ذمہ داری کو چھپانے کیلئے چین کو ذمہ دار قرار دیدیا ہے ۔ وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ امریکہ کی موجودہ صورتحال کیلئے وہ خود ذمہ دار نہیں ہیں۔