ٹرپل آئی ٹی باسر کے زخمی طالب علم کی گورنر نے مزاج پرسی کی

   

حیدرآباد 12۔اگست (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے ٹرپل آئی ٹی باسر کے طالب علم کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام کو بہتر علاج کی ہدایت دی ۔ ماسٹر دھیمت اس وقت زخمی ہوگئے جب ہاسٹل کی سیلنگ منہدم ہوگئی۔ گورنر نے طالب علم کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کیمپس میں سہولتوںکی کمی پر تشویش ظاہر کی ۔ ر