ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم ، 86 چالانات ، کئی ہزاروں کے جرمانے
نارائن پیٹ /4 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس آئی نارائن پیٹ مسٹر وینکٹیشورلو نے کہا کہ گاڑی چلانے والوں اور لوگوں کو نارائن پیٹ ضلع کے مرکز میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ ایس ایس آئی مسٹر وینکٹیشورلو کی نگرانی میں آج ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے اور دکانوں کے سامنے غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی، اس موقع پر 86 چالان کئے گئے اور 36,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایس ایس آئی نے دکانوں کے مالکان سے کہا کہ وہ نارائن پیٹ ضلع کے مرکز میں دکانوں کے سامنے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔ گاڑی چلانے والوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ون وے روڈ ہے لیکن گاڑیاں غلط اور مخالف روٹ پر چلائی جا رہی ہیں، اس کی وجہ سے سڑک پر حادثات کا خدشہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ ٹاؤن میں شور کی وجہہ سے ہوتی آلودگی بھی ہے، موٹر سائیکلیں لاپرواہی سے چلائی جا رہی ہیں۔ ٹرافک پولس ایسے لوگوں کے خلاف جو سائلنسر کا استعمال نہ کرتے ہیں ان افراد پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گاڑیوں کی انشورنس ہونی چاہیے کیونکہ اگر انشورنس نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثہ ہوتا ہے تو سارے گھر والوں کا نقصان ہوتا ہے اس لئے ہر کسی کے پاس گاڑیوں کا انشورنس ہونا چاہیے، مناسب دستاویزات اور نمبر پلیٹس ہونے چاہیے۔اس موقع پر انتباہ دیا گیا کہ کاروں کے گلاسوں پربلیک فلم کا استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چھوٹے بچوں کو گاڑیاں نہ دی جائیں اور اگر نابالغ بچوں کو گاڑیاں دی گئیں تو ان کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ایس آئی نے خبردار کیا کہ اگر وہ ٹرپل سواری والی گاڑیاں چلاتے ہیں اور شراب کے زیر اثر گاڑیاں چلاتے ہیں تو مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایس آئی نے گاڑی چلانے والوں سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔ ایس آئی 2 کرشنا دیو، خاتون ٹرینی ایس ایس آئی ٹی شریمتی ریوتی، پولیس اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔