ٹرینوں میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک فون چارجنگ کی سہولت نہیں رہے گی

   

حیدرآباد 30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) : ٹرینوں میں آتشزدگی کے واقعات کو روکنے ریلوے بورڈ نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ ریلوے مسافرین اب سفر کے دوران رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک اپنے موبائل فون کی چارجنگ نہیں کر پائینگے۔ ریلوے بورڈ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریلوے کوچس کا رات میں اچانک معائنہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں۔ رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک موبائل فون کی چارجنگ کی سہولت نہیں رہے گی۔ ریلوے کی جانب سے موبائل چارجنگ سرکٹ کو رات میں بند کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ اس سلسلے میں تقریباً ایک دہائی قبل فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اس پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا۔ حال میں ساؤتھ ویسٹرن ریلوے زون میں چارجنگ کے دوران اچانک پاور بینک پھٹ جانے سے معمولی واقعہ پیش آیا تھا۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام سے ریلوے میں حادثات کو ٹالا جا سکتا ہے۔1/k/b