ٹرینوں پر فلمیں پروموشن کرنے وزیر ریلوے پیوش گوئل کی فلم سازوں سے خواہش

,

   

نئی دہلی: وزیر ریلوے پیوش گوئل نے فلم سازوں سے خواہش کی کہ وہ ٹرینوں کے ڈبوں پر فلموں کی پروموشن کریں۔ گوئل نے فلم سازوں کو عوام تک پہنچنے کا ذریعہ بتایا۔ وزیر ریلوے نے یہ بات ٹوئٹر پر بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ ٹرین کے ڈبوں پر فلموں کی پروموشن نہایت انوکھی ہوگی۔ 16اکٹوبر کو ایک اسپیشل ٹرین ممبئی سے دہلی کے لئے روانہ ہوگی جو دہلی کو 17اکٹوبر کو پہنچے گی۔

اس ٹرین پر آنے والی بالی ووڈ کی نئی فلم ”ہاؤز فل 4“ کو پروموشن کیا جارہا ہے۔ ا س ٹرین میں اس فلم کے کی کاسٹ بھی ہوگی۔“ واضح رہے کہ آنے و الی نئی فلم ہاؤز فل 4میں اکشے کمار، بابی دیول، رتیش دیشمکھ، کریتی سنن او ردیگر اداکار ہیں۔اس فلم کو ساجد نڈیاڈ والا نے پروڈیوس کیا ہے۔