ٹمریز کے طلبہ کا تعلیمی مستقبل روشن

   

اقلیتی اقامتی اسکول مٹ پلی میں یوم تعلیم ،رکن اسمبلی کا خطاب
مٹ پلی /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز ہائی اسکول و جونئیر کالج مٹ پلی میں جشن تلنگانہ کے ضمن میں یوم تعلیم کا اہتمام کیا گیا ۔ اس خصوص میں آر ایس سی ڈاکٹر سید حامد پرنسپل کے تروپتی کے ہاتھوں اسکول کے احاطہ میں پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی خصوصی شرکت رہی ۔ انہوں نے اس دوران مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ میں کے سی آر نے تمام طبقات بشمول مسلم اقلیتی طلباء کیلئے ریاست بھرمیں ٹمریز کی شکل میں بہترین انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر بعض فرقہ پرست عناصر کو مسلم طبقہ کی خوشحالی و ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔ وہ مسلم طبقہ کو ٹارگٹ بنارہی ہے ۔ وہ ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ایم پی پی ماروسائی ریڈی سرپنچ میڈپلی پی سی تروپتی ریڈی بی آر ایس پارٹی منڈل صدر تروپتی کے علاوہ پرنسپل کے تروپتی کالج کوآرڈینیٹر راکیش اور بھومیشور سارنے بھی مخاطب کیا ۔ بعد ازاں ٹمریز مٹ پلی کے میرٹ طلباء ایم اے نواز محمد سفیان گوپالہ کرشنا اور دیگر کو بہتر تعلیمی مظاہرہ پر مومنٹوز ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ اور آر ایل سی جناب ڈاکٹر سید حامد کے ہاتھوں دیاگیا ۔ تعلیمی عملہ راکیش شیرین فطامہ عالیہ نصرت ، سما لتا ، فرزانہ خانم ، سندھیہ رانی ، بھارتی شواش تیجہ بھومیشور ، وجئے کمار ، محمد عبدالعزیز محمد سراج الدین محمد ریاض الدین ، عبدالحمید ، عبدالعظیم ( وارڈ) محمد مختار ( ادریس ) خواجہ پاشاہ محمد اسلم اور طلباء نے اپنا تعاون پیش کیا ۔