ٹوئٹر کی ’’مفت‘‘بلیو ٹک سرویس بند کردی گئی

   

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کے بلیو ٹک ہٹا دیے ہیں۔پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان ہوں یا نامور فٹ بالر لیونل میسی، ہندوستان کے نامور اداکار امیتابھ بچن ہوں یا نامور کرکٹر بابر اعظم یا ویراٹ کوہلی، ان سمیت دیگر کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہو گیا ہے۔دنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کریسچیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں فالورز ہیں، ان کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک ہٹا دیے گئے ہیں۔ٹوئٹر کی نئی پالیسی کا شکار پاپ آئیکن بیونسے اور پوپ فرانسس بھی بن گئے۔ دنیا بھر کے مشہور لوگوں کی طرح وہ بھی اپنے تصدیق شدہ سٹیٹس کھو بیٹھے ہیں۔