ٹوئیٹر کے سابق ملازم ایلون مسک سے الجھ پڑے

   

نیویارک : ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک اور کمپنی کے سابق ملازم کی لفظی جنگ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور یہ انٹرنیٹ پر وائرل بھی ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اور سابق ملازم ہرالڈور تھورلیفسن کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور ہرالڈور تھورلیفسن کے درمیان یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سابق ملازم نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ اسے اندھیرے میں رکھا گیا اور نہیں بتایا گیا کہ اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ہرالڈور تھورلیفسن نے کہا تھا کہ انہیں اپنی برطرفی کا اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنے کام کرنے کی جگہ پر لاگ ان کرنے میں ناکام ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے سابق ملازم کی جسمانی معذوری کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے کام کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ ’کیا وہ کمپنی کے لیے کسی کام کا ہے‘۔ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد ہرالڈور تھورلیفسن نے جواب دیا کہ وہ اپنی جسمانی معذوری کے باعث کچھ کام نہیں کرسکتے اور انہوں نے ساتھ ہی ٹوئٹر کے سی ای او پر طنز بھی کیا۔