ٹوکیو اولمپک کی ٹارچ ریلی کی تقریب پر سوالیہ نشان

   

ٹوکیو ۔ ٹوکیو اولمپک کی ٹارچ ریلی کی تقریب کورونا وائرس کے باعث معطل کی جاسکتی ہے۔ٹوکیو اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ شائقین کی زیادہ تعداد کے آنے سے کورونا وائرس بڑھنے کا خطرہ ہے ،اس لیے ٹارچ ریلی معطل کی جاسکتی ہے۔منتظمین نے کہا ہے کہ شائقین صرف تالیاں بجا کرکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ٹارچ ریلی کی تقریب 25 مارچ کو شروع ہوگی جس کے بعد وہ پورے جاپان کا سفر کرے گی جبکہ شائقین کی بڑی تعداد کو جمع ہونے سے بچانے کے لیے اس تقریب کو راست نشرکیا جائے گا۔گائیڈ لائنز کے مطابق شائقین کے کھانے پینے کی چیزیں لانے پر پابندی ہوگی،صرف پانی کی بوتلیں لانے کی اجازت ہوگی۔یادرہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو المپکس ملتوی کئے گئے جو رواں 23 جولائی سے شروع ہونگے۔