ٹینا دابی اور اطہر عمر کی درخواست طلاق دائر کرنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کا ردعمل

,

   

جئے پور۔ ائی ا ے ایس افسران ٹینا دابے اور اطہر عامر جن کی 2018میں شادی ہوئی تھی‘ حال ہی میں جئے پور میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ اس کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی ٹوئٹر صارفین نے واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرنا شروع کردیا‘ اور کچھ نے تو اس شادی کو لوجہاد سے منسوب کرنے کی بھی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں

ٹوئٹر صارفین کا ردعمل
ان میں سے ایک نے تو لکھا کہ”ٹینا دابے (یو پی ایس سی ٹاپر) نے اطہر خان کے ساتھ دوسا ل کی شادی کے بعد طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ عوامی شخصیات ہونے کی وجہہ سے وہ محفوظ ہیں۔مگر کئی ہندو لڑکیوں کو یہ موقع نہیں ملتا‘ وہ کبھی بھی لوجہاد کے جال سے باہر نکل نہیں سکتے ہیں‘ ہیش ٹیگ اطہر خان“۔

ایک اور فرد نے لکھا کہ”یوپی ایس سی ٹاپر ٹینا داے نے دوسال کی شادی کے بعد اطہر خان سے طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ ٹینا دابے تم بہت خوش قسمت ہو‘ تم محفوظ ہوں۔ ہیش ٹیگ ٹینا دابے‘ لوجہاد“

https://twitter.com/Tiger_UdaySingh/status/1329950587455115266?s=20

ایک نے لکھا کہ ”ٹینا دابے او راطہر خان نے طلاق کا فیصلہ کرلیاہے اور کیا انہو ں نے یہاں پر اس کے پس پردہ مذہبی یا ثقافتی تفریق کو ذمہ دار ٹہرایاہے‘ کیاہم قیاس آرائیاں بند کرسکتے ہیں“

ایک اور نے لکھا ہے کہ ”ٹینا دابے اور اطہر خان کی طلاق کو لو جہاد کا حوالہ دینے والے لوگ کوئی اور نہیں بلکہ دائیں بازو ہمدردان ہیں۔ بڑے ہوجاؤلڑکو‘ تمہاری پاس نوکری نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم کسی کی طلاق کو ٹوئٹر پر اپنے موقف کی ٹرنڈنگ میں تبدیل کردیں“

ائی اے ایس افسران ٹینا دابے اور اطہر عامر کی شادی
مذکورہ جوڑے نے ان کا معاشقہ قومی سرخیو ں میں آنے کے ساتھ ہی2018میں شادی کرلی تھی۔ ٹینا جو کہ2015کے یو پی ایس سی کی ٹاپر ہیں نے اپریل2018میں اطہر سے شادی کرلی تھی۔

اطہر جس کا تعلق کا کشمیر سے ہے انہوں نے 2015کے یوپی ایس سی امتحانات میں دوسرا مقام حاصل کیاتھا۔

ٹینا اور اطہر دونوں ہی راجستھان کیڈر کے افسران ہیں۔ قابل ازیں دونوں نے کہاتھا کہ تربیت کے دوران دونوں کے درمیان محبت ہوگئی تھی۔

دہلی سے لے کر جموں اورکشمیر تک یہ کہانی گرم موضوع بن گیاتھا جبکہ ہندو مہاسبھا نے اس کو لوجہاد کانام دیاتھا۔راجستھان میں متعین اس جوڑے نے 17نومبر کو طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

یکم نومبر کے روز انہوں نے فیملی کورٹ میں ایک درخواست دی تھی