ٹیپو جینتی کے بعد ہندوتوا تنظیموں نے عید گاہ میدان پر گائے کے پیشاب کا چھڑکاؤ کیا

,

   

عید گاہ میدان پر سری رام سینا کے ممبرس جمع ہوئے تاکہ کاناکا جینتی تقریب منائیں اور ٹیپو جینتی منائے جانے کی وجہہ سے میدان کی صفائی کے لئے گائے کے پیشاب کا چھڑکاؤ کیا۔


ہبلی۔ ایک ہندوتوا تنظیم نے جمعہ کے روم کرناٹک کے ہبلی میں عید گاہ میدان کی گاؤ پیشاب کے چھڑکاؤ کے ذریعہ صفائی کی کیونکہ وہاں پر ٹیپو جینتی منائی گئی تھی۔ اس واقعہ نے ایک بحث کوجنم دیا ہے اور پروگریسیو تھینکرس کی جانب سے تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

عید گاہ میدان پر سری رام سینا کے ممبرس جمع ہوئے تاکہ کاناکا جینتی تقریب منائیں اور ٹیپو جینتی منائے جانے کی وجہہ سے میدان کی صفائی کے لئے گائے کے پیشاب کا چھڑکاؤ کیا۔پرمود موتھالک جو سری رام سینا کا بانی ہے نے کاناکا جینتی تقریب کی شروعات سے قبل گائے کے پیشاب کاچھڑکاؤ کیا۔

پرمود نے کہاکہ ٹیپو سلطان مذہبی جنونی تھا اور اسکی یوم پیدائش منانے کے بعد یہ میدان گندہ ہوگیاتھا۔ٹیپو جینتی منائے جانے کے بعد ہندو تنظیموں نے کاناکا جینتی تقاریب منعقد کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

سری رام سینا نے اپنے تقاریب کے لئے عید گاہ میدان میں ایک پنڈال لگایاتھا۔

مجالس مقامی کی جانب سے تین گھنٹوں کی اجازت دی گئی تھی۔ پرمود موتھالک نے کہا کہ سماجی ریفارمر کانکا داسا نے سماج میں ایک عظیم پیغام دیاہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ ”سیاسی قائدین نے مذہب اور ذات پات کے نام پر سماج کیہ امن کودرہم برہم کیاہے“۔