ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ پائیل گھوش نے حال ہی میں فلم کار انوراگ کشپ کے خلاف ان کے ساتھ ”زیادتی کرنے“ کا مورد الزام ٹہرایاتھا‘ اب رچا چڈھا کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے
رچا چڈھا کے خلاف پائل گھوش کی شکایت
تازہ میڈیا رپورٹس کے بموجب پائیل گھوش نے کریمنل سازش اور مجرمانہ دھمکی پر مشتمل الزامات کے تحت ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
پائیل کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انوراگ شرما کے خلاف درج شکایت میں رچا چڈھا کو بھی شریک ملزم کے طور پر شامل کرنے پر زوردے رہے ہیں۔
انوراگ شرما کے خلاف جنسی بدسلوکی کے ضمن میں لگائے گئے الزامات میں اپنا ”غیر ضروری نام گھسیٹنے“ پر پائیل گھوش کے نام پر پچھلے ہفتہ رچا چڈھانے ایک نوٹس ارسال کی تھی۔
پائیل گھوش نے دعوی کیاتھا کہ انوراگ شرما نے انہیں بتایاتھا کہ ان کی اداکارائیں جیسے رچا‘ ماہی گل او رہما قریشی اس کے لئے جنسی حمایت کرتی ہیں اور گھوش سے بھی وہ اسی طرح کی توقع کررہے ہیں۔
تاہم انوراگ کشپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قراردیادیاتھا اور انہیں خاموش بیٹھانے کی ایک پہل بتایاتھا۔
ان کی وکیل پرینکاکھینمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشپ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
پائل نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دی
اتوار کے روز پائل گھوش نے ورسوا پولیس اسٹیشن کے باہر رپورٹرس کو بتایا کہ کشپ کے خلاف اگر ممبئی پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے تو وہ بھوک ہڑتال کردیں گے۔
مندرجہ ذیل یہ ویڈیو بھی پوسٹ کیا جارہا ہے
ان کے وکیل نتن ستپوتے نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ ”میری موکل پائل گھوشن نے مجھے یہ جانکاری دہے کہ ”اگر انصاف نہیں ملتا ہے تو وہ بھوک ہڑتال کردیں گی“۔
اپنے اگلے قانونی قدم کے متعلق بات کرتے ہوئے ستپوتے نے ائی اے این ایس سے کہاکہ ”ہماری ترجیحات انوراگ کشپ کی گرفتاری ہے‘ کیونکہ جو جرم کیاگیاہے وہ غیرضمانتی ہے۔
ہم نے ایف ائی آر درج کرائی ہے اور ہمیں کشپ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں ملا ہے۔ ہمیں کوئی ردعمل نہیں چاہئے ہم چاہتے ہیں پولیس انہیں گرفتار کرے“
پولیس انوراگ کشپ کو پوچھ تاچھ کے لئے بلاسکتی ہے
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے لگائے گئے مبینہ عصمت ریزی کے الزامات کے معاملے میں ممبئی پولیس فل کار انوراگ کشپ کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرسکتی ہے۔
مذکورہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعہ 376(1)عصمت ریزی‘354‘اور342کے تحت بالی ووڈ کے فلم کار انوراگ کشپ کے خلاف سال2013میں اپنے یاری روڈ کے مکان میں پائل گھوش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات کے تحت درج کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھوش نے انوراگ کشپ کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اور نفسیاتی مادے(این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت چہارشنبہ کے روز کمیکل مادہ نوش کرنے کے لئے ایک شکایت درج کرائی ہے