پاسپورٹ رنیول کیلئے آدھار کارڈ کا لزوم ؟

   

حیدرآباد۔ 3 اگسٹ (پریس نوٹ) حیدرآباد کے علاوہ ملک کے دیگر اضلاع میں پاسپورٹ سیوا کیندرس میں پاسپورٹ رنیول یعنی پاسپورٹ تجدید کے لئے آدھار کارڈ کے لزوم سے متعلق غلط فہمی ہے۔ اگرچہ کئی خدمات کے لئے آدھار کارڈ لازمی ہے لیکن پاسپورٹ کی تجدید کے لئے یہ اب بھی اختیاری ہے۔ آدھار کو تاریخ پیدائش یا پتہ کے ثبوت کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ واحد دستاویز نہیں ہے جو ثبوت کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔