حیدرآباد ۔ /9 جون (سیاست نیوز) اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن و ٹریننگ نے تلنگانہ کے پالی ٹکنک میں انجنیئرنگ ڈپلوما کورسیز میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ’پالی سٹ‘ یکم جولائی 2020 ء کو رکھا ہے اور اس کیلئے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ /9 جون مقرر تھی ۔ حکومت نے /8 جون کو ایس ایس سی امتحانات منسوخ کرکے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ہے ۔ اب وہ طلبہ کیلئے ہونے والے پالی سٹ کی آخری تاریخ میں توسیع کریں تاکہ بے شمار طلبہ جو فارم داخل نہ کئے وہ فارم داخل کرکے شریک امتحان ہوسکیں۔ سوپرب فیڈریشن کے سید حیدر علی ، ایم اے حکیم ، ہائی ٹیک فیڈریشن کے ظفر اللہ فہیم ، وقار خالد و کومی آرگنائزیشن کے خلیل نے مطالبہ کیا کہ آخری تاریخ میں توسیع کریں ۔ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال میں پالی سٹ نوٹس دستیاب ہیں ۔