پانچ امرناتھ یاتریوں کی جولائی 13کی صبح تک موت‘ مرنے والوں کی تعداد 24ہوگئی ہے

,

   

اب تک قدرتی برف کے شیو لنگ کی تشکیل کو دیکھنے کے لئے 1,62,569یاتریوں کو مندر نما غار پہنچے ہیں۔
سری نگر۔پچھلے36گھنٹوں میں پانچ امرناتھ یاتریوں کی موت کے بعدعہدیداروں کے مطابق جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں اس سال کی یاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے۔ عہدیداروں کاکہنا ہے کہ ایک سادھو کے بشمول جمعرات سے اب تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

عہدیداروں نے مزیدکہاکہ مرنے والوں میں اکثریت قلب بند ہونے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی ہے۔ مذکورہ یاتریوں میں اترپردیش‘ مدھیہ پردیش‘ ہریانہ او رگجرات سے ہے۔ ایک کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

ان پانچ اموات نے اس سال یاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد 24تک پہنچا دی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق متاثرین میں انڈو تبتین سرحدی پولیس (ائی ٹی بی پی) کے یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات افیسر‘ ایک سادھو اور ایک سیوادار شامل ہے۔

اونچائی پر آکسیجن کی کم مقدار کی وجہہ سے دل کادورہ پڑنا امرناتھ یاتریوں اوروہاں پر تعینات سکیورٹی فورسزکے درمیان اموات کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔

اب تک قدرتی برف کے شیو لنگ کی تشکیل کو دیکھنے کے لئے 1,62,569یاتریوں کو مندر نما غار پہنچے ہیں۔جنوبی کشمیر کے ہمالیہ کے 3888میٹر بلند غار کی 60روزہ سالانہ یاترا کا آغاز یکم جولائی کو ضلع اننت ناگ کے پہلگا م اور گاندر بل ضلع کے بالتال سے کے جڑواں راستوں سے ہوا ہے۔

یہ یاترا اگست 31کو اختتام پذیر ہوگی۔