سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہیکہ نیشنل کانفرنس حقوق البشر کو تحفظ فراہم کرنے میں روز اول سے پیش پیش رہی ہے اور یہاں کے عوام کے اجتماعی حقوق کو استحصالی عناصر کے غیض وغضب سے نجات دینے کی خاطر عظیم تر قربانیاں دیتی رہی ہے ۔ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ 5سال کے دوران عوام کے حقوق ایک ایک کرکے سلب کئے جارہے ہیں ۔نیشنل کانفرنس نے یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی اور تحفظ کا تہیہ کررکھا ہے۔