حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( راست ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اردو تعلیم کی فروغ کیلئے تین درجات کی تعلیم و امتحانات درجہ اردو دانی ، درجہ اردو زبان دانی ، درجہ اردو انشاء جن کے امتحانات 29 ستمبر 2024 کو صبح 10 تا 1 بجے دن منعقد ہوں گے ۔ جس کیلئے کوئی فیس نہیں جو نصاب کی تعلیم حاصل کرچکے وہ امتحان دینے کے اہل ہیں۔ جناب سید احمد حسین کی سرکردگی میں پانچ مراکز چل رہے ہیں ۔ مدرسہ رسول اکرم ؐ حمال واڑی علی آباد ، مدرسہ تعلیم القرآن علی آباد ، مدرسہ تعلیم القرآن فاطمہ نگر ، مدرسہ تعلیم القرآن اکبر کالونی ، مدرسہ تعلیم القرآن قاضی پورہ جہاں تعلیم کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اہلیان و محبان اردو سے خواہش کی گئی کہ اپنے بچے اور بچیوں کو شریک کروائیں کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور کوئی عمر کی قید نہیں جو اردو لکھنا پڑھنا چاہتا ہے وہ داخلہ لے سکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9248876827 پر ربط کریں ۔۔