پانچ ٹریلین کی معیشت بنانے سرمایہ کاری کو فروغ لازمی

   

آل انڈیا اور سنٹرل سروسیس کیلئے فاونڈیشن کورس کی افتتاحی تقریب ۔ معاشی مشیر حکومت ہند کا خطاب
حیدرآباد26اگست(سیاست نیوز) ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے آل انڈیاسروسیس اور سنٹرل سروسیس کیلئے منتخب افسران کیلئے 94ویں فاونڈیشن کورسس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف اکنامک اڈوائزر حکومت ہند پروفیسر کے وی سبرامنیم نے کہاکہ ہندوستان کو پانچ ٹریلین کی معیشت بنانے سرمایہ کاری کو فروغ لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیول عہدیداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کس طرح سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔ مسٹر سبرامنیم نے منتخب افسران سے کہاکہ وہ اپنی روز مرہ سرگرمیوں پر مشتمل نوٹ یومیہ تحریر کرنا شروع کریں تاکہ انہیں خود اپنی کارکردگی کا اندازہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک عظیم جمہوریت ہے جہاں کچھ ہی فاصلے پر تہذیب تمدن کے ساتھ لسانی تبدیلیاں آتی ہیں اگر کوئی آفیسر کیرالا میںمتعین ہے اور اس کا تعلق کسی اور ریاست ہے تو وہ لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہہ مرکوز کرتاہے تو اس کی تعیناتی قابل قدر مانی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سیول سروسیس کیلئے ہونے کافی مشقت کرنی پڑتی ہے ۔ لاکھو ںامیدوار حصہ لیتے ہیں مگر سینکڑوں ہی کا انتخاب ہوتا ہے اور یہ طریقہ کار واضح کرتا ہے کہ منتخب امیدوار لاکھوں میںچند ہیں جو قابلیت کی بنیاد پر یہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے افسران سے کہاکہ دولت کمانا اگر مقصود ہوتا تو شائد آپ لوگ کسی اور خانگی شعبہ کا انتخاب کرتے او راس کیلئے مشقت کرتے مگر سیول سروسیس میں آپ کی دلچسپی فرض شناسی کی بنیاد پر ہونی چاہئے ۔ پروفیسر سبرامنیم نے کہاکہ ایسی معاشی پالیسیوں کو تیار کرنا اور انہیں روبعمل لانے چاہئے جو پانچ ٹریلین معیشت کے خواب کو پورا کرے اور یہ کام کھپت کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے ممکن ہے ۔ اپنے خطاب میںفاونڈیشن کورس کے انچارج ہر پریت سنگھ نے کہاکہ ملک کی 22 ریاستوں سے 140افسران کو یہ تربیت دی جائیگی جو پندرہ ہفتوں پر مشتمل ہے اور اس دوران بنیادی اصولوں کے علاوہ نصاب سے ہٹ کر معلومات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیاچ میں زیادہ عمر 26 سال کے افسر کی ہے اورباقی اس سے کم عمر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ میں 2008سے کورسس کرائے جارہے ہیںجس میںدو ہزار سے زائد افسران کے بعد خدمت پر مامور ہیں۔ قبل ازیں افسران کو ڈائرکٹر جنرل بی پی اچاریہ نے حلف بھی دلایا۔