رات 8بجے کے قریب پاکستانی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کی شروعات ہوئی
جموں۔مذکورہ پاکستانی رینجرس نے جموں کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقومی سرحد کے ساتھ ہندوستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘بی ایس ایف کے ایک سینئر اہلکار نے اس بات کی جانکاری دی‘ انہوں نے مزیدکہاکہ مناسب انداز میں ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کاروائی کا جو اب دیاجارہا ہے۔
بارڈر سکیورٹی فورس نے کہاکہ پاکستانی فوجیوں نے رات 8بجے کے قریب فائرنگ شروع کی‘ اور مزیدبتایاکہ ”فائرنگ اب بھی جاری ہے“۔
بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ ”آج رات 2000گھنٹوں کے قریب بلااشتعال فائرنگ پاکستانی رینجرس نے ارنیا کے علاقے میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر شروع کی جس کا بی ایس ایف کے فوجیوں کی جانب سے منھ توڑ جواب دیاجارہا ہے“۔
اکٹوبر17کے روزتقریباً اسی وقت میں ارنیا سیکٹر کے قریب میں رینجرس کی ”بلااشتعال فائرنگ کی دوبرہ شروعات میں بی ایس ایف کے دو جوانوں کے زخمی ہونے کے ایک ہفتہ بعد یہ سامنے آیاہے۔
جموں کشمیر او ر دیگر علاقوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ جنگ بندی کے تمام معاہدوں پر سختی سے عمل کرنے کے لئے 25فبروری 2021کو ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس طرح کے درجنوں سے زیادہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں۔