گن لائسنس جاری کرنے ڈی جی پی کو مکتوب
حیدرآباد۔/21 مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے انہیں موصول ہونے والی دھمکی آمیز کالس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ راجہ سنگھ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے دھمکیوں کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ انہیں 8 مختلف نمبرات سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالس آرہے ہیں اور اس سلسلہ میں بارہا شکایت کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی انہوں نے جئے سری رام کا نعرہ لگایا پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا لیکن انہیں دھمکی دینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جو باعث حیرت ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ گن لائسنس کیلئے انہوں نے کئی مرتبہ حکومت سے نمائندگی کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ان پر مقدمات کے سبب گن لائسنس جاری کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے افراد کے پاس گن لائسنس موجود ہے جن پر مقدمات درج ہیں۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے باوجود انہیں گن لائسنس جاری نہ کرنا افسوسناک اور بدبختانہ ہے۔ر