پاکستان مردہ باد کہیئے چکن لیگ پیس پر ۱۰؍ روپیہ کی چھوٹ پائیے ۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد پورے ملک میں پاکستان کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے اور الگ الگ طرح سے لوگ اس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ایک فوڈ اسٹال کے مالک نے پاکستان کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لیے دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے اور اس نے ہر اس شخص کو ’چکن لیگ پیس‘ پر 10 روپے کی چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے جو ’پاکستان مردہ باد‘ کا نعرہ لگائے گا۔

فوڈ اسٹال مالک انجل سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران اس سلسلے میں بتایا کہ ’’پاکستان کبھی بھی انسانیت کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص کو دل سے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانا چاہیے۔‘‘

 

TOPPOPULARRECENT