پبس، حقہ سنٹرس، فارم ہاوز پر پولیس کے دھاوے، 315 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے سائبر آباد کمشنریٹ میں پولیس کے مختلف شعبہ جات جیسے ایس او ٹی ویمن سیفٹی، شی ٹیم اور دیگر عملہ کے ساتھ خصوصی مہم چلاتے ہوئے کمشنریٹ حدود میں فارم ہاوس، پبس، حقہ سنٹر، گاڑیوں کی چیکنگ، شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں اور کھلے عام شراب پینے والوں کیخلاف چھاپے مارتے ہوئے 315 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 8 افراد گانجہ پیتے ہوئے پائے گئے۔ 7 افراد کو جسم فروشی کرنے کے الزام میں اور کھلے عام شراب پینے والے 300 افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ش