پب جی اسٹور پر 15 سالہ لڑکے نے 2.34 لاکھ اڑا دیئے

   

نئی دہلی: دہلی کے 65 سالہ پنشنر نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کے بینک کھاتے سے خطیر رقم غائب ہوگئی ہے۔ اس شخص کو بینک سے پیام وصول ہوا کہ اب اس کے کھاتے میں صرف 275 روپئے ہیں۔ اس پر سائبر سیل نے کیس کی چھان بین کی اور پایا کہ اس شخص کے 15 سالہ پوتے نے 2,34,497 روپئے ٹرانسفر کئے اور اسے پب جی اسٹور پر خرچ کر ڈالے۔ اس لڑکے نے اپنے دادا کے فون سے بینک کھاتے میں لین دین کی معاملتوں کے پیامات مٹا دیئے تھے۔