پدم شری ایوارڈ یافتہ زرعی سائنسدان ایاپن کی لاش کاویری سے ملی

   

میسور، 13 مئی (یو این آئی) معروف زرعی سائنسدان اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سبنا ایاپن یہاں سائی آشرم کے قریب دریائے کاویری میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے ۔پولیس نے یہ اطلاع دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ایاپن 7 مئی سے لاپتہ تھے ۔پولیس کے مطابق وہ ہفتہ کی شام کاویری ندی میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے ۔پولیس کو ندی میں ایک نامعلوم لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی اور تحقیقات میں یہ تصدیق ہوئی کہ یہ ڈاکٹر ایاپن کی ہے ۔ پسماندگان میں ان کی بیوی اور بیٹیاں ہیں۔