پرانے شہرحیدرآباد میں ازسر نو کنٹینمنٹ زون کی حصار بندی۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

پرانے شہر حیدرآباد میں کئی علاقوں کی نئے کنٹینمنٹ زون علاقوں کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔مذکورہ علاقوں میں جہاں سے کرونا وائرس کے مثبت معاملات منظرعام پر ائے ہیں ان علاقوں سے اس عالمی وباء کو روکنے کے لئے محکمہ بلدیہ کی جانب سے یہ اقدام اٹھایاگیاہے۔

قبل ازیں پرانے شہر میں کروناو ائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ بلدیہ پر ان علاقوں کی عوام کے تئیں غفلت اور کوتاہی برتنے کا الزام عائد کیاجارہا تھا۔

حالیہ عرصہ میں مرکز سے ایک ٹیم بھی حیدرآباد کے دورہ پر ائی تھی تاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کویڈ19کی روک تھام کے لئے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیاجاسکے۔

عالمی وباء کے اس دور میں کویڈ پروٹوکال کو پوری طرح نظر اندازکرتے ہوئے شہری اور ریاستی انتظامیہ کی جانب سے پرانے شہر کو پوری طرح انداز کیاجارہا ہے۔

پیش ہے سیاست ڈاٹ کی یہ خصوصی رپورٹ

YouTube video