پرانے شہر میں کچرے کی عدم نکاسی ‘ امراض پھیلنے کے اندیشے

   

حیدرآباد۔پرانے شہر سے کچہرے کی نکاسی میں کوتاہی وباء کے اس دور میں دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا سبب بن سکتی ہے اسی لئے جی ایچ ایم سی کو فوری کچہرے کی نکاسی کے علاوہ مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ پر توجہ کی ضرورت ہے۔دونوں شہروں میں کچہرے کے انبار کی شکایات اور مئیر وجیہ لکشمی کی جانب سے مختلف مقامات کے دوروں کے باوجود شہر کی حالت میں تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ پرانے شہرکے تعلق سے جی ایچ ایم سی کا انتہائی بے اعتنائی والا رویہ ہے جو کہ ناقابل فہم ہے۔پرانے شہر کے علاقوں میں کچہرے کی نکاسی نہ ہونے سے بدبو و تعفن کے علاوہ مچھروں کی افزائش ہونے لگی ہے اور اگر یہی صورتحال مزید چند یوم رہی تو سنگین نتائج ہوسکتے ہیں اور شہر میں کورونا وباکے ساتھ دیگر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔