حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ معاملہ کے اہم ملزم پربھاکر راؤ آج نامپلی عدالت میں حاضر ہوئے۔ نامپلی کورٹ نے عدالت میں مسلسل غیر حاضری پر اُنھیں مفرور ملزم قرار دیا تھا اور 20 جون سے قبل حاضر عدالت ہونے نوٹس جاری کی تھی۔ اسپیشل انٹلی جنس بیورو کے سابق سربراہ 14 ماہ کے بعد امریکہ سے واپس ہوئے اور کل خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ عدالت کی نوٹس کی تعمیل کیلئے پربھاکر راؤ نامپلی کورٹ پہونچے لیکن جج موجود نہیں تھے جس پر وہ واپس ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جج رخصت پر ہیں لہذا اُنھوں نے جج کی واپسی کے بعد دوبارہ حاضر عدالت ہونے کا تیقن دیا۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پہلے دن تفتیش کے بعد اُنھیں دوبارہ حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے جس کیلئے تاریخ کی اطلاع دی جائے گی۔1