پرجا وانی پروگرام میں جملہ7142 درخواستیں وصول

   

حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے پرجا وانی پروگرام میں آج جملہ 7142 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں منعقدہ اس پروگرام میں عوام کا غیرمعمولی ردعمل دیکھا جارہا ہے۔ نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے عوام سے ملاقات کی اور نمائندگیاں وصول کی۔ سب سے زیادہ اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کیلئے 4860 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ راشن کارڈ کیلئے 1861 درخواستیں داخل کی گئیں۔ پنچایت راج محکمہ کے تحت 175 ، برقی 135، ریوینیو 46 اور دیگر محکمہ جات کی 64 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے بتایا کہ دیگر محکمہ جات کی 421 درخواستوں کو یکسوئی کیلئے متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کیا جائے گا۔1