پروڈیوسرس اسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، فلم، ٹی وی سیریلس کے علاوہ دیگر تفریحی پروگرامس کی شوٹنگ 31 مارچ تک بند

,

   

ممبئی: کورونا وائرس کے پیش نظر انڈین موشن پکچر پروڈیوسرس اسو سی ایشن کے علاوہ دیگر پروڈیوسرس تنظیموں نے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں تمام تفریحی پروگرامس جن میں فلم، ٹی وی سیریلس، ویب سیریز کے علاوہ دیگر تمام تفریحی پروگرامس کو 31 مارچ تک روک دینے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس فیصلہ کے تحت بالی ووڈ کی تمام فلمیں، ہندی سیریلس، انٹرٹینمنٹ شوز وغیرہ کی شوٹنگ نہیں کی ہوگی۔

اکشے کمار کی فلم سوریہ ونشی کی ریلیز کو 24 مارچ تک ملتوی کردیاگیاہے۔