پرینکا کے ہاتھوں میں ڈور

,

   

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن نہیں آزادی کی جنگ ہے۔

وزیراعظم نریند رمودی کا نام لئے بغیرپوچھا کہاں ہیں دوکروڑ

گجرات۔ کانگریس جنرل سکریٹری مقرر کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ کسی انتخابی جلسہ عام سے پرینکا گاندھی نے پہلی مرتبہ گجرات کی عوام سے ہی خطاب کیاہے ۔

انہوں نے منگل کے روز گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سے کہاکہ مجوزلوک سبھا الیکشن کو ایک اور جنگ آزادی کی صورت میں لینے کی گذارش کی ۔

YouTube video

 

انہو ں نے کہاکہ فضول کو موضوعات میں پھنسنے کے بجائے ‘ ان ضروری موضوعات کو اٹھائیں جن کی وجہہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پرینکا گاندھی نے یہاں جلسہ عام میں کہاکہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ملک جن حالات کا سامنا کررہا ہے ‘ ان کے بارے میں حقائق کے پیش نظرچوکنا ہوناہے ۔ آپ کا ووٹ آپ کا ہتھیار ہے۔

غور وفکر کے ساتھ اس کا استعمال کریں۔ یہ واضح کرلیں کہ اس سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے‘۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ ’ یہ ملک کسی او رکا نہیں بلکہ آپ کا ہے۔ اس لئے کھوکھلے وعدوں کی جانچ کرنے کے بعد صحیح فیصلہ لیں۔

انہوں نے پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہاکہ دوکروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟آپ کے کھاتے میں پندرہ لاکھ روپئے کہاں ہیں؟ خواتین کی حفاظت کہاں ہے؟ اس بارے میں سونچئے اور یہ سوال پوچھئے‘۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ اصلی بھارت ہر جگہ نفرت پھیلانا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ بھارت کا بنیاد مقصد تمام کے ساتھ محبت اور جذبہ ایثار ہے ‘ نفرت نہیں۔ یہ اس دیش کی فطرت ہے جس کو تباہ کیاجارہا ہے۔

پرینکا نے کہاکہ سچی محب وطن کے لئے دیش کی اہم مسائل او ر چیالنجوں کے متعلق باشعور رہنا ہے ۔

اندر گاندھی کے ساتھ ان کا تقابل کرنے والے نعروں کے درمیان انہو ںیہ کہتے ہوئے ہندی میں اپنا مختصر خطاب کیایہ ان کا گجرات پہلا دورہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں سامبرتی میں گاندھی آشرم گئے تو میری آنکھوں میںآنسو آگئے‘