پرینکا گاندھی کا گجرات میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب۔ ویڈیو

,

   

عوام کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی قومی جنر ل سکریٹری ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر بات کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ گجرات ائی ہیں مگر لوگوں کا پیارد یکھ کر ان دل بھرآیا ہے۔

پرینکا نے کہاکہ جب وہ سابرمتی آشرم میں بیٹھی تھیں اور بھجن سن رہی تھیں تو اس وقت انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کی آنکھیں جھلک جائیں گیں۔ انہیں مجاہدین جنگ آزادی کی یاد آگئی اور ان ک قربانیوں کو یاد کرکے دل بھر آیا۔

پرینکا گاندھی جنھوں نے کانگریس جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ پرینکا نے زوردیا کہ ووٹ ہمارے لئے ایک ایسا ہتھیار ہے جس نہ تو کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کیاجانا چاہئے اور نہ ہی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کیاجانا چاہئے۔

ملک کے ائین نے ہمیں سوال پوچھنے کا اختیار دیا ہے اور کسی کا نام لئے بغیر پرینکا گاندھی نے کہاکہ جب وہ لوگ جنھوں نے دوکروڑ روزگار اور پندرہ پندرہ لاکھ روپئے ہر شہری کے اکاونٹ میں ڈالنے کا وعدہ کیاتھا آپ کے سامنے ائیں تو ان سے ان وعدوں کے متعلق ضرور استفسار کریں۔مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں

 

YouTube video