پرینکا گاندھی کے بعد ورون گاندھی کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائیاں 

,

   

نئی دہلی : پرینکا گاندھی کے کانگریس میں شمولیت کے بعد ان کے کزن بھائی اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کے کانگریس میں شمولیت کی خبریں آنے لگی ہیں ۔ حالانکہ تاحال ورون گاندھی کی جانب سے اس تعلق سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق خبر ملی ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے انہیں کانگریس میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ورون گاندھی راہل او رپرینکا کے رشتہ دار کے علاوہ بہت اچھے دوست بھی ہیں ۔دوسری طرف بی جے پی حکومت نے ورون گاندھی کو زبر دست نظر کیا اور انہیں جو مقام دیا جانا چاہئے تھا وہ نہیں دیا ۔

یہاں تذکر ہ بے جانہ ہوگا کہ پرینکا گاندھی کے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اگر ایسے وقت میں ورون گاندھی بھی کانگریس میں شامل ہوتے ہیں تو بی جے پی کی پریشانیوں میں زبردست اضافہ ہوگا ۔