نئی دہلی: منہ پرپلاسٹک کی بوتل پھنسنے سے پریشان چیتے کے بچے کوآزادی مل گئی۔پانی پینے کے چکرمیں پلاسٹک کی بوتل میں منہ پھنسا لینے والے چیتے کے بچے کوبالآخر رہائی مل گئی۔مہاراشٹرمیں چیتے کے بچے نے پانی کی بڑے سائز کی بوتل سے پانی توپی لیا لیکن اس کے بعد منہ نہ نکال سکا اورپھنس گیا۔ ایک سال عمر کے چیتے کے بچے کے منہ پرپھنسی پلاسٹک کی بوتل ہٹانے کے لئے 30 افراد کی ٹیم نے 48 گھنٹوں تک محنت اورکوشش کی جس کے بعد اس کی جان پلاسٹک کی بوتل سے چھوٹی۔