پنجاب میں مختلف مقامات پر پولیس کے دھاوؤں پر مشتمل ویڈیو فیس بک پر دیپ سدھو نے کیا پیش۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔پنجاب کے اداکار سے جہدکار بننے والے دیپ سندھو جو 26جنوری کے روز لال قلعہ میں پیش ائے تشدد کے واقعات میں مطلوب ہیں‘ اتوار کے روز اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیاجس میں دہلی پولیس کی ٹیم سدھو کی تلاش میں پنجاب کے مختلف مقامات پر دھاوے کررہی ہے۔

ویڈیو میں وہ پنجابی میں بات کرتے ہوئے دعوی کررہا ہے کہ اس نے کچھ بھی غلط نہیں کیاہے۔ اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ پندرہ منٹ کا طویل ویڈیو جس کا عنوان”اپنی روح سے راست“ میں سدھو ایک جذباتی بیان دیتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔

YouTube video

وہ یہ کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے کہ”اپنی ساری زندگی کو ساری زندگی کو پیچھے چھوڑ کر میں پنجابیوں کے ساتھ ان کے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے آیا تھا۔

کسی نے کچھ نہیں دیکھا اور مجھے پر ایک غدار کی مہر لگادی گئی۔ جو کچھ بھی میں نے کیاوہ تمہاری حقوق کے لئے تھا۔ کئی ماہ سے میں خیموں میں سڑکوں پر ہر ایک سے ملاقات کی ہے۔

اب ایک ہی فرد کو غدار بنادیاگیاہے“۔ محض دوگھنٹوں میں ویڈیو کو 19000مرتبہ دیکھا گیا جبکہ 11,000تبصرے ویڈیو پر ہوئے ہیں۔

قومی درالحکومت دہلی میں 26جنوری کے روز کسانوں کی ٹریکٹر ریالی کے دوران پیش ائے تشدد کے واقعات کے بعد دہلی پولیس فسادات برپا کرنے‘

عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے مختلف معاملات میں 84لوگوں کو گرفتار کیاہے‘ جبکہ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 38مقدمات درج کئے ہیں