پنجاب کی واحد امید ’’آپ‘‘: کیجریوال

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز کہا کہ پنجاب میں آئندہ انتخابات میں وہاں کے عوام کی واحد امید عام آدمی پارٹی (آپ) ہے ۔ مسٹر کیجریوال نے پنجابی زبان میں ٹویٹ کر کے کہا ‘‘پنجاب تبدیلی چاہتا ہے ۔ عام آدمی پارٹی ہی واحد امید ہے ۔ کل ملتے ہیں امرتسر میں ’’۔ واضح رہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کہ عام آدمی پارٹی (آپ) نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں یہاں کی لوک سبھا کی چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پنجاب میں 2022 فروری یا مارچ میں اسمبلی انتخابات ہونے کے امکانات ہیں ۔