چندی گڑھ۔10؍مئی ( ایجنسیز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پنجاب میں عام آدمی پارٹی حکومت میں صنعت کے وزیر سنجیو اروڑہ کو سات دن کی تحویل میں لے لیا ہے۔ اروڑا کو ایجنسی کے ذریعہ گرفتار کرنے کے بعد کل گروگرام کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ کیس ہیمپٹن اسکائی ریئلٹی لمیٹڈ (HSRL) کی جانب سے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (FEMA) کی مشتبہ خلاف ورزیوں کی انکوائری کی ایک شاخ ہے جہاں اروڑا پہلے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات انجام دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کمپنی میں تلاشی اور مبینہ طور پر مئی 2023ء موبائیل فون کی فروخت 157.12 کروڑ کا انکشاف کیا۔ کمپنی پر نقلی انوائس بھی تیار کرنے کا الزام ہے۔ H/A