پوتی ریڈی پاڈو پر مرکز کے موقف میں تبدیلی نہیں ‘ جتیندر ریڈی

   

حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) سابق رکن پارلیمنٹ و بی جے پی لیڈر جتیندر ریڈی نے آج کہا کہ پوتی ریڈی پاڈو پراجیکٹ پر مرکزی حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی اے پی حکومت کو حکام جاری کردئے ہیں کہ وہ پراجیکٹ کے توسیعی کاموں کو فوری روک دے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ محبوب نگر اور رنگا ریڈی اضلاع کو پوتی ریڈی پاڈو پراجیکٹ کے توسیعی کاموں سے نقصان ہوگا جو اے پی حکومت کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حیدرآباد میں بھی پانی کے مسائل پیدا ہونگے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس قائدین پر زور دیا کہ وہ آبپاشی پراجیکٹس پر دعوے تو بہت کرتے ہیں انہیں پہلے پالمورو رنگا ریڈی پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے حکومت پر زور دینا چاہئے ۔