پولو گروانڈاورجم خانہ بچاؤ کے نعرے معصوم بچوں نے لگائے۔تصویریں اور ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔بائی سن پولو گروانڈاور جم خانہ گروانڈ پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کی تجویز کے خلاف اتوار کے روز مقامی عوام کی کثیرتعداد جس میں اسکولی بچے اور خواتین شامل تھے بائی سن پولو گروانڈ بچاؤ‘ جم خانہ گروانڈ بچاؤ کے نعروں کے ساتھ احتجاج کیا۔

مذکورہ قدیم میدان دونوں شہروں کا ایک قیمتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کے لئے نہ صرف مقامی بلکہ شہر حیدرآباد کی مختلف سیاسی او رسماجی تنظمیں جدوجہد کررہی ہیں۔ یہاں پر صدیوں سے نوجوان نسل کھیل کود کرتی آرہی ہے ۔ یہ وہی میدان ہے جہاں پر پریکٹس کے بعد کئی نوجوان لڑکیو ں او رلڑکوں نے ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مذکورہ گروانڈس نے کئی کھلاڑی بھی دئے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے اس طرح کے میدان شہر کے ہر محلے میں ضروری ہوتے ہیں تاکہ یہاں پر کھیل کود کی سرگرمیوں کی جاسکیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ قدیم سکریٹریٹ کی عمارت‘ اسمبلی کی عمارت اور ہری ہرا کلا بھون پہلے سے موجود ہے تو ایسے میں اس طرح کی واحد عمارت کی تعمیرکا منصوبہ قابل افسوس ہے۔

پہلے سے موجودہ مذکورہ عمارتوں کی معمولی مرمت او رآہک پاشی انہیں دوبارہ تازہ کرسکتے ہیں۔ شہریوں نے کئی درخواستیں بھی اپنی دستخط کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی او رچیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو روانہ کی ہیں تاکہ اس وسیع وعریض میدان کو بچایاجاسکے۔

پابچ سو کے قریب خواتین ‘ بچے ‘ معمر حضرات ‘ کھلاڑی والکرس‘ کرکٹرس‘ پولیس ٹریننگ دینے والے نوجوان ‘ فٹبال کھلاڑی اور والدین نے بھی اس مہم کی حمایت کی ۔ ممتا ز سماجی جہدکار سنگا مترام ملک نے اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔