نارائن پیٹ۔ 25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈیشنل ایس پی نارائن پیٹ مسٹرایم ڈی ریاض الحق نے بتایا کہ ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس کے حکم پر 21 تا 31 اکتوبر پولیس شہداء کے یادگاری ہفتہ کے موقع پر پولیس افسران کے لیے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس تحریری مقابلہ کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ’معاشرے میں پولیس کا امیج بہتر بنانے میں پولیس کا کردار‘ دوسرا موضوع ’مضبوط جسم میں مضبوط دماغ ہوتا ہے‘،اس مضمون کے لئے سے کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ سطح کے افسر تک کے لئے اس عنوان پر مقابلہ منعقد کیا گیا۔ عنوان پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق نے کہا کہ پولیس شہداء کی یاد میں ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر ڈیوٹی کے دوران سماج دشمن طاقتوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام مختلف موضوعات پر مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اور ان کے نام ضلع سے ریاست بھر میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے لیے انعامات بھیجے جائیں گے۔ امید ہے کہ تمام پولیس فائدہ اٹھائیں گے اور ریاستی سطح پر انعامات حاصل کریں گے۔ پروگرام میں آر آئی نرسمہا، پولیس افسران اور عملہ نے شرکت کی۔