پولیس تقررات کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی

   

حیدرآباد۔13۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے پولیس تقررات کے فائنل امتحانات میں بعض تواریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ چار امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی۔ سب انسپکٹر (آئی ٹی ) ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (فنگر پرنٹس) ،کانسٹبل، کانسٹبل (آئی ٹی) کے امتحانات کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ تحریری امتحان جو 23 اپریل کو منعقد ہونے والا تھا ، اب 30 اپریل کو منعقد ہوگا۔ ایس آئی (آئی ٹی ) کا امتحان 12 مارچ کے بجائے 11 مارچ کو منعقد ہوگا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (فنگر پرنٹس) کا امتحان 12 مارچ سے 11 مارچ کردیا گیا ہے۔ کانسٹبل (آئی ٹی ) کا امتحان 23 اپریل کے بجائے 30 اپریل کو ہوگا۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے ویب سائیٹ پر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ر