ملزم پجاری نے مبینہ طور پر جنسی خواہشات کے لئے مٹھ میں یتم بچو کا استعمال کیاہے جس کو ”بسوا“ کہتے ہیں۔
بنگلورو۔ پولیس ذرائع سے پیر کے روز اس با ت کی جانکاری حاصل ہوئی ہے کہ عصمت ریزی کے ملز م لنگایت پجاری شیو ا مورتی مورگھاشارانو کی تحقیقات میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک عرصہ سے نابالغوں کامبینہ جنسی استحصال کررہا تھا۔
شیو ا مورتی شارانو فی الحال چترا درگا ضلع جیل میں قید ہے۔ پولیس کئی لوگوں کی جانب سے ملزم پجاری کے خلاف چتر درگا موروگا مٹھ میں پچھلے دس سالوں سے نابالغوں کے جنسی استحصال کے لئے مذکورہ پجاری کو عادی ملزم ظاہر کرنے پر مشتمل چونکا دینے والے بیانات کی تصدیق کررہی ہے۔
سابق میں مٹھ سے وابستہ شرنندا سوامی کاکہنا ہے کہ مزیدمتاثرین ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ بعض کا حامل ساقط کیاگیا ہے وہیں کئی مٹھ ہاسٹل چھوڑ کر چلے گئے اور غائب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملزم پجاری نے مبینہ طور پر جنسی خواہشات کے لئے مٹھ میں یتم بچو کا استعمال کیاہے جس کو ”بسوا“ کہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم پجاری کے بیرونی دورے کی بھی جانچ کررہی ہے جسکے متعلق الزام لگایاجارہا ہے کہ وہ تھائی لینڈ‘ایک ”راحت حاصل کرنے والے ٹرپ“ کے طور پر کیاتھا۔
الزامات تو یہ بھی ہیں کہ ملزم نے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ باتھ روم تعمیرکیاہے جہاں پر بالغوں کو بلاکر ان کا ااستحصال کیاجاتاتھا۔لڑکیو ں کو اس کی ضرورت پورا کرنے کے لئے راضی کرنے کے مقصد سے لڑکیو ں کا ایک گروپ بھی تشکیل دیاتھا۔