پولیس پر کتے چھوڑنے کا الزام، تلگو فلم پروڈیوسرکیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد: جوبلی ہلز پولیس نے وائی ایس آر کانگرس پارٹی کے لیڈر وتلگو فلم پروڈیوسر پی ورا پرساد عرف پی وی پی کے خلاف پولیس کی ٹیم پر کتوں کو چھوڑنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بنجارہ ہلز پولیس کی ٹیم پی وی پی کو ان کے پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد درج کئے گئے مقدمہ میں گرفتار کر نے کے لئے جوبلی ہلز کے مکان پہنچی تھی۔ ا سی دوران پی وی پی نے مبینہ طور پر پولیس ٹیم پر اپنے پالتوکتوں کو چھوڑ دیا۔ بنجارہ ہلز پولیس ٹیم خوف زدہ ہوگئی اور وہاں سے فوری روانہ ہوگئی۔ بعدازاں بنجارہ ہلز سب انسپکٹر ہریش ریڈی کی شکایت پر پی وی پی کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔