پولیس کمان کنٹرول سنٹر کا چیف منسٹرکے ہاتھوں آج افتتاح

   

حیدرآباد : /3 اگست (سیاست نیوز) عصری اور جدید ٹکنالوجی سے لیس تلنگانہ اسٹیٹ کے کمان کنٹرول سنٹر کا جمعرات کو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ افتتاح کریں گے ۔ شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں تعمیر کئے گئے کمانڈ کنٹرول سنٹر کو ٹوئین ٹاورس بھی کہا جاتا ہے۔ اس عمارت کو دو حصوں یعنی ٹاور A اور ٹاور B میں تقسیم کیا گیا ۔ A ٹاور 20 منزلہ عمارت ہے جس میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ جمعرات سے کارکرد ہوگا جبکہ ٹاور B کو مکمل طور پر ٹکنالوجی کیلئے مختص کردیا گیا ہے جس میں ڈائیل 100 ، شی ٹیم ، سائبر کرائمس ، نارکوٹکس اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں ۔ اس عمارت کو 6.4 لاکھ اسکوائر فیٹ پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں 2.6 لاکھ اسکوائر فیٹ پارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر کی بلندی 272 فیٹس یعنی 83.5 میٹرس ہے ۔ جبکہ ٹاور C کی تیسری منزل پر آڈیٹوریم ، ٹاور D میں میڈیا اور ٹریننگ سنٹر جبکہ ٹاور E میں کمانڈ کنٹرول ، ڈاٹا سنٹر ، سی سی ٹی وی کنٹرول روم ، وار روم بنایا گیا ہے ۔ کمانڈ کنٹرول سنٹر پر ہیلی پیاڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جاسکے ۔ اس عمارت کو سولار پیانلس سے مربوط کیا گیا ہے تاکہ سولار انرجی کے ذریعہ کمانڈ کنٹرول سنٹر کو بجلی فراہم کی جاسکے ۔ اس کمانڈ کنٹرول سنٹر کے 35 فیصد حصے پر سبز پودے لگائے گئے ہیں جبکہ یوگا سنٹر ، جم اور ویلنس سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اس عمارت کی 14 ویں اور 15 ویں منزلوں پر ایک میوزیم قائم کیا گیا ہے تاکہ تلنگانہ پولیس کی تاریخ کو اجاگر کیا جاسکے ۔ بنجارہ ہلز علاقہ میں تعمیر کئے گئے اس کمانڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر 600 کروڑ سے زائد لاگت سے کی گئی ہے ۔ ب