پولیوشن کی جانچ کرنے والے مرکز نے ہانڈا سٹی کار کو بتایا دوپہیوں والی گاڑی‘ کہا”یہ کاری نہیں اسکوٹر ہے“۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے نفاذ کے بعد دہلی میں گاڑیوں کے پولیوشن جانچ کرنے والے مراکز پر عوام کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔بھیڑ کی وجہہ سے عالم یہ ہے کہ کئی مرتبہ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے بعد بھی نمبر نہیں آتا ہے۔

ایسے میں اگر گھنٹوں انتظار کے بعد جب آپ کی باری آتی ہے اور آپ اپنی گاڑی کی آر سی سنٹر والے کودیں اور وہ آپ کی کار کو اسکوٹر بتاکر پولیوشن کنٹرول سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرے تو آپ پر کیاگذرے گی۔

ایسا ہی ایک واقعہ نئی دہلی کے باباکھیڑا سنگھ مارگ پر واقع ارون روڈ سرویس اسٹیشن پر چل رہے پولیوشن جانچ سنٹر کو لے کر سامنے آیاہے۔

جہاں ہانڈا سٹی کار کا مالک پولیویشن سرٹیفکیٹ لینے کے لئے گھنٹوں لائن میں لگے رہے‘ لیکن جب اس کا نمبر آیا وار سنٹر پر بیٹھے ملازم نے ان کی گاڑی کا نمبر

(DL9SK0020)

نے کمپیوٹر سسٹم میں درج کیاتو وہاں ہانڈا سٹی کار کو دوپہیوں والی گاڑی بتانے لگا۔

جس کے چلتے سنٹر کے ملازم نے ہانڈا سٹی کے مالک کو پولیوشن سرٹیفیکٹ دینے سے انکارکردیا۔

YouTube video