پومپیو کی شام معاملے پرفرانس ، برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے بات چیت

   

واشنگٹن۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز شام معاملہ پر فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کی۔امریکہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے کہا ‘‘آج مسٹر پومپیو نے دولت اسلامیہ (آئی ایس) کو شکست دینے کی عالمی کوششوں کے معاملے پر خاص طور پر شام اور عراق میں فرانس کے وزرائے خارجہ لے ڈریان سے تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزارت خارجہ نے ایک دیگر بیان جاری کرکے بتایا کہ مسٹر پومپیو نے شام میں بین الاقوامی تنظیم کے ذریعہ کی جارہی کارروائیوں کے معاملے پر برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ سے بات چیت کی۔ اس دوران دونوں لیڈران نے ایران اور شمالی کوریا کے نیوکلیائی تخفیف اسلحہ جیسے کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ امریکہ کی قیادت میں 70 سے زائد ممالک کی اتحادی فوج شام اور عراق میں آئی ایس کے خلاف فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔